23 ستمبر ، 2015
ممبئی ...... بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترانے اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔
دونوں اداکاراکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے کھلے عام کبھی اعتراف نہیں کیا۔
عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔
عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کردیا تاہم ایک انٹرویو میں جب سدھارتھ ملہوترا سے یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی لیکن اس حوالے سے زیادہ بات نہیں کی۔