29 مارچ ، 2025
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
سلمان خان ان دنوں اپنی فلم 'سکندر' کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 30 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔
اس دوران اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ اس کے جواب میں سپر اسٹار نے کہا کہ میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، وہ حکومت اور ویزے کی اجازت لے کر آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت جا کر بالی وڈ میں پاکستان کے مشہور اداکاروں نے کام کیا ہے جن میں سجل علی، فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر، جاوید شیخ، عمران عباس سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔