24 ستمبر ، 2015
کراچی...... عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم اور محسن علی کی حراست میں نوے روز کی توسیع کردی گئی ، وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس اب تک انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ حاصل نہیں کرسکی ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابقملزم خالد شمیم کی حراست میں توسیع آج اور محسن علی کی حراست میں توسیع گزشتہ رات ہوئی، جبکہ ملزمان کی حراست میں توسیع وزارت قانون کی مشاورت سے کی گئی۔
برطانوی پولیس کی جانب سے عدم تعاون پر پاکستان میں ملزمان کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکتا ہے،عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم اور محسن علی کے خلاف ہونے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جلد وزیر داخلہ کو پیش کردی جائے گی۔