پاکستان
24 ستمبر ، 2015

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دو سال سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہیں کر رہا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دو سال سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہیں کر رہا

کراچی.......محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گزشتہ دو سال سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہیں کر رہا۔ رجسٹریشن کیلئے آنے والے شہریوں سے مکمل فیس تو لی جاتی ہے لیکن ان کو نمبر پلیٹس نہیں دی جا رہی۔

سندھ پبلک پری کیورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اب تک 7ٹینڈرز جاری کر چکی ہے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے اب تک ٹینڈز کا معاملہ حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا۔

نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے سے ایک طرف شہری پریشان ہیں تو دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس معاملے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ حکومت خود نمبر پلیٹس فراہم نہیں کر رہی لیکن اگر کوئی خود نمبرپلیٹ لگالے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف کارروائی پر اتر آتے ہیں۔

مزید خبریں :