دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2015

لاہور کے 7 بھائیوں کے 7 بھاری بھرکم بیل قربانی کیلئے تیار

لاہور کے 7 بھائیوں کے 7 بھاری بھرکم بیل قربانی کیلئے تیار

لاہور.......عیدالاضحی پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے لوگ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں، کچھ لوگ قربانی کے لیے بڑے اہتمام کے ساتھ مویشی بھی پالتے ہیں۔

اسلام پورہ لاہور میں قربانی کے لیے تیار 7 بیلوں کو ڈیڑھ سال تک پالا سات بھائیوں نے۔ سنت ابراہیمی کو بھرپور جذبہ کے ساتھ ادا کرنے کے لیے یہ ساتوں بھائی ہر سال اہتمام سے بیل پالتے ہیں۔

ان بیلوں کی روزانہ خوراک میں شامل ہے 10 لٹر دودھ، 10 کلو دال، پھل، جو، گڑ اور چارا۔محلے بھر کے بچے بڑے، سبھی کی ان خوبصورت بیلوں کے ساتھ گہری دوستی ہے۔

یہ ساتوں بیل عید کے پہلے روز قربان کیے جائیں گے، قربانی دیکھنے کے لیے ہر سال دور دور سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ ان 7بھاری بھرکم بیلوں نے سنت نگر کی اس گلی میں میلے جیسا سما پید اکیا ہے بچے بڑے سب ان کے دیوانے ہیں۔

مزید خبریں :