پاکستان
27 ستمبر ، 2015

شیخوپورہ: رانا ٹائون میں ٹرین کی ٹکر سے3رکشہ سوار جاں بحق

شیخوپورہ: رانا ٹائون میں ٹرین کی ٹکر سے3رکشہ سوار جاں بحق

شیخوپورہ........شیخوپورہ کے علاقے رانا ٹاون میں کھلے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے رکشہ سوار خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق رانا ٹاون میں ریلوے پٹری کے کھلے پھاٹک سے رکشہ گزر رہا تھا ،اچانک راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرین تیزرفتار آ ن پہنچی اور رکشے کو گھسیٹتی لے گئی ۔

حادثے میں رکشہ سوار 2 خواتین اور 15 سال کا لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔رکشہ ڈرائیور کا بازو کٹنے کے ساتھ اسے مزید چوٹیں بھی آئیں ،اسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :