27 ستمبر ، 2015
کراچی.......میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کو اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو دل میں فی الحال کوئی تکلیف نہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی طبعیت بتدریج بہتر ہورہی ہے، ان کی تیزابیت کی شکایت دور ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم ایک ہفتے سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل تھے۔