27 ستمبر ، 2015
کراچی........سانحہ منیٰ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے دو افراد شہید جبکہ دو لاپتا ہیں۔ اہل خانہ اپنے پیاروں کی خیریت کی اطلاع ملنے کے منتظر ہیں۔
فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کراچی کے محمد افتخار احمد، ان کی اہلیہ رعنا افتخار، بیٹا عمیر احمد ، ہمشیرہ شمس جہاں اور ان کے شوہر تلمیذ احمد 28 اگست کوروانہ ہوئے۔ اہل خانہ کے مطابق پروفیسر افتخار احمد اور پروفیسر تلمیذ احمد کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ رعنا افتخار اور بیٹا عمیر احمد اب تک لاپتا ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق ابتدا میں شمس جہاں بھی لا پتا ہوگئیں تھی تاہم ایک دن بعد ان سے رابطہ ہو گیا۔ لاپتا پیاروں کی تلاش اور ان کی خیریت کی فکر میں اہل خانہ شدید پریشان ہیں۔اہل خانہ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ان کے پیاروں کی اطلاع فراہم کی جائے ۔