27 ستمبر ، 2015
شیخوپورہ........شیخوپورہ کے علاقے رانا ٹائون میں کھلے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے رکشہ سوار خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رانا ٹائون میں ریلوے پٹری کے کھلے پھاٹک سے رکشہ گزر رہا تھا،اچانک راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرین آ ن پہنچی اور رکشے کو گھسیٹتی لے گئی۔
حادثے میں رکشہ سوار دو خواتین اور پندرہ سال کا لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گئے،رکشہ ڈرائیور کا بازو کٹ گیا تاہم اسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔