کھیل
27 ستمبر ، 2015

فیفاکی پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی

فیفاکی پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی

زیورخ.......فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سرکاری مداخلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر فٹبال فیڈریشن کو آزادانہ کام نہ کرنے دیا گیا تو پاکستان کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے ۔

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت آرٹیکل تیرہ اور سترہ کی خلاف ورزی ہے، اگر پی ایف ایف کے معاملات میں مداخلت جاری رہی تو پاکستان کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف متعلقہ حکام کو فیفا کے قوانین سے آگاہ کرے ، پی ایف ایف کی جوڈیشل باڈیز بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں۔

مزید خبریں :