27 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.......عید کی چھٹیاں اپنوں کے ساتھ گزارنے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پردیسیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج کے ساتھ مرکزی لاری اڈے پر عید اپنوں کے ساتھ گذار کر آنے والوں کا ہجوم ہے، یہ افراد اسلام آباد میں روزگار کی غرض سے قیام پذیر ہیں۔
چھٹیاں گزار کر آنے والوں کا کہنا تھا کہ اب ایک بار پھر روٹین لائف شروع ہوجائے گی، تہوار اور سالانہ چھٹیوں میں ہی انہیں موقع ملتا ہے کہ اپنے آبائی علاقوں کو جا سکیں۔دو روز ویران رہنے کے بعد فیض آباد لاری اڈے کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوگئی ہیں۔
اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد واپس آرہی ہے جبکہ دیگر شہروں سے تفریح کی غرض سے آئے لوگ اپنے گھروں کو جانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔