30 ستمبر ، 2015
لاہور.......ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا ہے کہ انیقہ کو مارنے والا باپ بڑی بیٹی پر بھی تشدد کرتا رہا ہے، تشدد سے انیقہ کی حالت غیر ہو گئی تھی۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق بڑی بیٹی کے کہنے پر باپ انیقہ کو اسپتال لے کر گیامگر راستے میں ہی انیقہ دم توڑ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیش سے ثابت ہو گیا کہ انیقہ کو باپ بیٹے نے قتل کیا۔