30 ستمبر ، 2015
ساہیوال.......گائے کا بچھڑا ارشاد ورک کا ہے یا مراتب علی کا، فیصلہ ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوگا، لاہور ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ مویشی چوری کے ایک مقدمے میں کیا ہے۔
ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے مکین مراتب علی کے گائیوں کے باڑے میں ایک بچھڑا انھیں بہت پیارا تھا۔ یہ بچھڑا چوری ہو گیا۔ ایک مرتبہ مراتب علی سو کلومیٹر دور شیخوپورہ گیا تو وہاں ارشاد ورک کے باڑے میں ایک بچھڑا ہوبہو اسے اپنے مسروقہ بچھڑے جیسا لگا۔
مراتب علی یہ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ لے گیا۔ جج نے فیصلہ کیا کہ بچھڑے کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا جائے اور اس ٹیسٹ کو مراتب علی اور ارشاد ورک کے باڑے میں موجود گائیوں کے ڈی این اے سے ملا کر دیکھا جائے، جس باڑے کی گائیں اس بچھڑے کی رشتہ دار نکلیں، بچھڑا اسی باڑے کے مالک کو دے دیا جائے۔