30 ستمبر ، 2015
جہلم.......جہلم کے ڈومیلی گرلز ہائی اسکول میں دو ہفتے بعد بھی انسداد ڈینگی اسپرے کے اثرات باقی ہیں، آج اسکول کھلا تو پھر اٹھائیس طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، ان میں سے 11 کو اسپتال منتقل کرنا پڑا ، باقی کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔
12 ستمبر کو اسکول میں انسداد ڈینگی اسپرے سے درجنوں طالبات بےہوش ہوگئی تھیں جس کے بعد اسکول بند کردیا گیا تھا ۔