30 ستمبر ، 2015
ْٰپیرس…رضا چوہدری… فرانس کے سیاحتی شہر نیس میں معروف فرانسیسی مصنف جوزف جوفو کی یاداشتوں پر مبنی ناول” ایبیگ آف ماربلز “پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک عمارت پر نازی پرچم آویزا ں کرنے پر لوگوں میں شدید اشتعال پھیل گیا جس پر کھلبلی مچ گئی تاہم پولیس نے کامیابی سے صورتحال پر قابو پالیا۔
واقعے کے بعد حکومت نے فلمسازوں پریہ شرط عائد کردی ہے کہ آئندہ شوٹنگ سے قبل عوام کو بھی پیشگی آگاہ کیا جائے ۔ اس سے قبل اس قسم کے معاملات کی اطلاع مقامی کونسل اورپولیس کو دی جاتی تھی۔
بدھ کو جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلم سازوں کو شوٹنگ شیڈول سے حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کوبھی اس کی اطلاع دینا لازمی ہوگا تاکہ نہ تو عوام میں اشتعال پھیلے اور نہ ہی کوئی غلط فہمی پید ا ہو۔