پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

دوریاں ختم کریں، مسئلے حل کریں اور بھارت مذاکرات کرے، وزیراعظم

دوریاں ختم کریں، مسئلے حل کریں اور بھارت مذاکرات کرے، وزیراعظم

نیویارک.........وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بڑھ رہی ہے، ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو ایک بار پھر بات چیت کی پیشکش کی اور کہا کہ دوریاں ختم کریں، واجپائی کے پاکستان آنے کے بعد کیا ہوا دنیا جاتی ہے اور اب بھی اب بھی کچھ نہیں بگڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بل گیٹس پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اہم تعاون کر رہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے لئے پروگرام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔بعض ممالک دہشتگردی کے خلاف مہم کو مقبوضہ عوام کا حق خود ارادیت دبانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

نیویارک دورےمیں عالمی رہنماوں سےمثبت ملاقاتوں پرملیحہ لودھی کومبارکبادپیش کرتاہوں۔انہوں نے بتایا کہ عالمی لیڈروں سے ملاقات میں ان کو پاکستان کے مختلف معاملات پر اپنا موقف سمجھایا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون سے دوٹوک بات ہوئی اور کہا کہ کشمیر پر قرارداد ہم نے نہیں سلامتی کونسل نے منظور کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں ٹھوس تجاویز بھی دی ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے سے شکایات میڈیا پر نہ لانے کا معاہدہ ہے، حالیہ حملے سے متعلق افغان قیادت کو ٹیلی فون کرکے بھی آگاہ کیا اور افغانستان سے انڈراسٹینڈنگ بھی ہے کہ تمام باہمی مسائل مل کر حل کریں گے۔

مزید خبریں :