دنیا
01 اکتوبر ، 2015

دنیا بھر میں آج’ بزرگوں کا دن‘ منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج’ بزرگوں کا دن‘ منایا جارہا ہے

نیویارک ......پاکستان سمیت دنیابھر آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں بزرگوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات‘ مسائل اور تکالیف کے بارے میں معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بزرگ افراد کے حقوق کی طرف دلواناہے۔

بزرگ شہریوں کا عالمی دن اس لئے بھی منایاجاتا ہے کہ ریٹائرڈ ، عمر رسیدہ اور بزرگ افرادکو زندگی کے آخری ایام میں درپیش مشکلات ، مسائل ، پریشانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بزرگ شہریوں کوعمر کے آخری حصہ میں کسی قسم کے احساس محرومی سے نجات دلا سکیں ۔

اس دن کی مناسبت سے تقریبات‘ سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے ،جن میں ضعیف افراد کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کی جاتی ہے تاہم پاکستان جیسے مسلم معاشرے میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ بزرگوں کو دارلکفالہ اور دارلامان جیسی جگہوں پر چھوڑ کر جانے کے رجحان میں تیزی آئی ہے اور لوگ اپنے بزرگوں سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں، ایسی صورت حال میں اس دن کو منانا عوام کی جانب سے ایک اچھا اقدام قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :