پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لندن میں دارالعوام کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لندن میں دارالعوام کا دورہ

لندن.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لندن میں دارالعوام اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ کیا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں واضح ہیں، ملک بھر میں دہشت گردوں کے سلیپرز سیل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،، ہم چاہتے ہیں کہ تمام دہشت گرد اور ان کی نرسریاں ختم ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئے دہشت گردوں کو ابھرنے نہیں دیں گے،دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، عالمی سطح پر ردعمل آنا چاہیے۔

مزید خبریں :