01 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی.......امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پراسیکیوٹر چودھری اظہر کا کہنا ہے کہ مارک سیگل کا بیان پرویز مشرف کی حد تک اہم ہے، آج صرف پرویز مشرف کے وکلا کی وجہ سے کیس ملتوی ہوا ہے۔
چودھری اظہر نے کہا کہ شرف کےوکلا نےکہا وہ تیارنہیں،جرح کی تیاری کےلیے وقت چاہیے، پیر کے روز اس پر دلائل دیے جائیں گے ، اب ہمارے پاس صرف تفتیشی افسر رہ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ارک سیگل آج بیٹھ کر بیان دینے پر تیار تھے ، بیانات مکمل ہونے پر کیس بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے ۔