پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد.......وفاقی حکومت نے الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ لندن میں الطاف حسین کے گھر سے برآمد ہونے والی خطیر رقم کی بنا پر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ایف آئی اے کا انسداد دہشت گردی ونگ یا کراچی زون درج کرے گا، پاکستان نے برطانیہ سے منی لانڈرنگ کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مقدمہ برطانیہ سے آنے والے ثبوتوں کی روشنی میں درج کیا جائے گا، اس سلسلے میں کراچی سے برطانیہ بھیجی جانے والی رقوم کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :