01 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی........ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مارک سیگل نے ایک سیدھا سادہ بیان دیا کہ بینظیر نے ای میل بھیجی ،مارک سیگل نے بتایا کہ بینظیر نے جو باتیں سنیں وہ لرزانے والی تھیں ۔
مارک سیگل کا بیان مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ٹی وی پرنظرآرہاتھا بینظیر کےٹرک پرکھڑے لوگ موبائل پربات کررہے تھے، اگر جیمرز ہوتے تو کارساز پر سیکڑوں لوگ نہ مرتے، مارک سیگل کے بیان کے بعد ثابت ہوگیا کہ کون لوگ ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسے میں انصاف نہیں ملتا تو لوگوں کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ جائےگا، اگر جنرل مشرف کسی گواہ پر جرح کرنا چاہتےہیں تو میں معترض نہیں ہونگا، پہلے ہی کہاجاتا ہے کہ ہمارے ہاں گواہوں کو عزت نہیں دی جاتی، وکلائے دفاع کا حق تسلیم کرتے ہیں مگر انکا حق طوالت تسلیم نہیں کرتے۔