01 اکتوبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں مکانات کی لیز پر عائد پابندی اٹھانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ میٹروپولیٹن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کے شرکا نے کہا ہے کہ لیز پر پابندی سے کے ڈی اے اور کے ایم سی کے مالی مسائل بڑھ گئے ، لیز پر پابندی سے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ لیز جاری کرنے سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا، لیز جاری کرنے سے پہلے لے آؤٹ پلان کا سختی سے جائزہ لیا جائے گا، کوئی بھی لیز کے ڈی اے اور کے ایم سی کے متعلقہ افسران کی اجازت کے بغیر نہیں دی جائے گی۔