01 اکتوبر ، 2015
مکہ.......منیٰ حادثے میں پاکستانی شہدا کی تعداد 54 ہو گئی، 19 کی تدفین کردی گئی ، ایک سوچھتیس پاکستانی اب تک لاپتا ہیں ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہدا کی تعداد 54 ہو گئی ہے، ان میں سے 19 شہدا کی تدفین کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثے کے 49 پاکستانی زخمیوں میں سےسینتیس کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ 12 زخمی پاکستانی حاجی زیر علاج ہیں۔انھوں نے کہا کہ آخری پاکستانی حاجی کی تلاش تک سعودی عرب ہی میں مقیم رہوں گا۔