پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کے درمیان تنازع بڑھ گیا

پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کے درمیان تنازع بڑھ گیا

کراچی....... پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیاہے ۔ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب سی اے اے نے انتہائی وقت سے زیادہ ڈیوٹی دینے پر ایک پائلٹ کیپٹن کلیم کا لائسنس معطل کیا ۔

پائلٹوں نے احتجاجاً طویل دورانیے کی پروازوں پر اضافی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ۔ اس کے نتیجے میں پی آئی اے کی دو درجن سے زیادہ ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور اتنی ہی پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

مزید خبریں :