پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پس ماندہ علاقہ جات کا اجلاس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پس ماندہ علاقہ جات کا اجلاس

اسلام آباد.......بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی عدم دستیابی پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پھٹ پڑے۔ شکایات پر چیئرمین پی ٹی اے نے تمام موبائل فون کمپنیوں کے عہدے داروں کو طلب کر لیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات کا اجلاس سینیٹر عثمان کاکڑ کی سربراہی میں ہوا ۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ بلوچستان میں موبائل فون کمپنیوں کے ٹاور کے نیچے کھڑے ہو کر بھی سگنلز نہیں آتے، دو سال سے فائبر آپٹک لائن منقطع ہے اور کو ئی پوچھنے والا نہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان کسی اور سیارے پر واقع ہے ۔

اجلاس میں موجود چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے کمیٹی کی شکایات پر تمام موبائل فون کمپنیوں کے حکام کو 7 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

مزید خبریں :