پاکستان
02 اکتوبر ، 2015

منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 57 ہو گئی، 49 زخمی

منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 57 ہو گئی، 49 زخمی

اسلام آباد........منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد ستاون ہو گئی، انچاس حاجی زخمی ہیں۔سانحہ منیٰ سے متعلق تازہ ترین تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

نئی فہرست کے مطابق سانحے میں پاکستانی شہدا کی تعداد ستاون اور زخمیوں کی تعداد انچاس ہے ۔ ایک سو دو پاکستانی حجاج تاحال لاپتا ہیں جبکہ دو سو بانوے پاکستانی حجاج کا پتا چلالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :