02 اکتوبر ، 2015
منڈی بہاؤالدین.......سانحہ منیٰ میں منڈی بہاء الدین کے توصیف افتخارکی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔ منیٰ حادثے کے بعد منڈی بہاءالدین کے توصیف افتخار بھی لاپتا ہوگئے تھے۔
توصیف کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیٹے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شہادت کی خبر توصیف کےساتھ حج پرگئے اس کےایک ساتھی نےدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے تعاون نہیں کر رہے۔
انھوں نے وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ بیٹےکی لاش کی تلاش کیلئے ان کی مدد کی جائے۔