02 اکتوبر ، 2015
کراچی.........کراچی میں آج بھی موسم کا مزاج گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے۔
کراچی اور اس کے مضافات میں ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔شام کے اوقات میں جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم ہی ہوتا ہے آئندہ ہفتے ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔