02 اکتوبر ، 2015
سانگھڑ..........سانگھڑ میں ایک نوجوان نے دادا اور چچی کو قتل کر کے خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے ۔
پولیس کے مطابق پچیس سالہ عمران یوسف زئی نے اپنے دادا نوے سالہ رحمت اللہ اور چچی شازیہ کو قتل کرکے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔ملزم نے اپنی ڈھائی سالہ بھانجی شمامہ کو بھی گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کی کوشش کی ،تاہم وہ معجزانہ طور سے بچ گئی واقعہ گھریلو ناچاکی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔
ملزم کےمتعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ نشہ کا عادی تھا اور اکثر کئی کئی روز کے لیے مختلف مزاروں پر چلا جاتا تھا آخری مرتبہ بھی عمران عیدالاضحی کے تیسرے روز ہی گھر واپس آیا تھا ۔دوسری جانب شمامہ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ لاشوں کا پوسٹ ماٹم جاری ہے۔