انٹرٹینمنٹ
04 اکتوبر ، 2015

برطانوی سائنس فکشن سیریز ’’ڈاکٹر ہو‘‘ نئے انداز میں پیش کی جائیگی

برطانوی سائنس فکشن سیریز ’’ڈاکٹر ہو‘‘ نئے انداز میں پیش کی جائیگی

لندن ...... مشہور برطانوی سائنس فکشن پروگرام ’’ڈاکٹر ہو‘‘ کی نئی سیریز ایک نئے انداز میں پیش کی جارہی ہے،جس میں نوجوانوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نئی سیریز جس کا نام ’’کلاس‘‘ ہے، ایوارڈ یافتہ کتاب ’’اے مونسٹر کالز‘‘ کے مصنف پیٹرک نیس کی پہلی ٹی وی سیریز ہے۔ 45 منٹ کی آٹھ اقساط پر مشتمل یہ نئی سیریز لندن کے ایک اسکول میں ریکارڈ کی جائے گی۔

سیریز کے مصنف پیٹرک نیس کا کہنا ہے کہ میں ڈاکٹر ہو کی کائنات میں داخل ہوکر بہت حیران اور پرجوش ہوں ۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام آئندہ سال آن ایئر ہو گا۔

مزید خبریں :