05 اکتوبر ، 2015
ہالی وڈ.......ہالی وڈ باکس آفس پر رواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’دی مارشین‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جس نے ریلیز کے ابتدائی 3دنوں میں 5کروڑ 50لاکھ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے خلاباز کے گرد گھوم رہی ہے، جسے مریخ پر بھیجے گئے مشن کے دوران مردہ تصور کرلیا جاتا ہے، جبکہ دیگر عملے کو واپس زمین پر بلا لیا جاتا ہے۔ فلم میں خلا باز کی زمین سے رابطہ بحال کرنے کی سر توڑ جدوجہد کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا کیا گیا ہے۔
اینیمیٹڈ فلم ’ہوٹل ٹرانسیلوینیا2‘ نے اس ہفتے 3کروڑ 30لاکھ ڈالر کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ایکشن اور کرائم تھرلر سے بھرپور فلم ’سیکاریو‘ 1کروڑ 21لاکھ آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔