انٹرٹینمنٹ
05 اکتوبر ، 2015

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی 40 ویں سالگرہ

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی 40 ویں سالگرہ

لاس اینجلس .....ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنےوالی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ آج اپنی40ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

5 اکتوبر 1975 کو برطانیہ کے علاقے بروک شائر میں پیدا ہونے والی کیٹ ونسلیٹ کو بچپن سے ہی ڈرامہ اور پرفارمنگ آرٹس سے خصوصی دلچسپی تھی۔

انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1991 میں کیا، تاہم انہیں اصل شہرت 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائٹینک سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

کیٹ ونسلیٹ کو 6 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی کم عمر ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اکیڈمی ایوارڈ کے لئے 6 مرتبہ نامزد ہونیوالی اس اداکارہ نے فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ 2009 میں فلم دی ریڈر میں شاندار اداکاری پر حاصل کیا۔

مزید خبریں :