کھیل
06 اکتوبر ، 2015

شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

 شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں  شامل کر لیا گیا

لاہور...... پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی پرفارمنس کا صلہ مل گیا انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ۔

شعیب ملک نے زمبابوے ہی نہیں اس سے پہلے سری لنکا کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستان کی سلیکشن کمیٹی جس نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا ،اب شعیب ملک کو 16 کھلاڑیو کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

شعیب ملک 32 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں،اب پانچ سال بعد ان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ شعیب ملک نے آخری ٹیسٹ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا ۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شعیب ملک فارم میں ہیں، اہم سیریز میں ان کی باولنگ بھی ٹیم کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔

مزید خبریں :