دنیا
06 اکتوبر ، 2015

صدر بنی تو افغانستان سے فوج نہیں نکالوں گی،ہیلری کلنٹن

صدر بنی تو افغانستان سے فوج نہیں نکالوں گی،ہیلری کلنٹن

نیو ہیمپشائر....... ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کی صدر منتخب ہوئیں تو افغانستان سے امریکی فوج کو نہیں نکالیں گی،افغانستان میں طالبان کا دوبارہ ابھرنا خطرے سے کم نہیں ۔

ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن نے امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کا دورہ کیا اور ایک انتخابی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خطاب کیا ۔

انتخابی ریلی کے دوران ایک افغان خاتون کے سوال کےجواب میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ افغان عوام طالبان سے چھٹکارا چاہتے ہیں،طالبان خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں ،افغانستان میں طالبان کے متعدد علاقوں میں دوبارہ سر اٹھانا کسی خطرے سے کم نہیں ہے ،اگر وہ صدر منتخب ہوگئیں تو وہ افغان حکومت کی حمایت جاری رکھیں گی اور امریکی فوج افغانستان میں موجود رہے گی۔

انہوں نے کہا انہیں علم نہیں کہ جنوری 2017 میں کیا حالات ہوں لیکن وہ جانتی ہیں کہ افغان عوام اور افغانستان طالبان کی شدت پسندی اور تشدد سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان سے دور نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :