انٹرٹینمنٹ
06 اکتوبر ، 2015

فلم’’ پیرانارمل ایکٹویٹی: دی گھوسٹ ڈائمنشن‘‘کے کلپس جاری

فلم’’ پیرانارمل ایکٹویٹی: دی گھوسٹ ڈائمنشن‘‘کے کلپس جاری

لاس اینجیلس ......باکس آفس پر اپنے پہلے، دوسرے، تیسرے،چوتھے اور پانچویں حصے سے تہلکہ مچادینے والی ہارر فلم’’ پیرا نارمل ایکٹویٹی ‘‘سلسلے کی نئی تھری ڈی فلم’’پیرا نارمل ایکٹویٹی:دی گھوسٹ ڈائمنشن ‘‘کے کلپس منظرِ عام پر آگئے ہیں۔

جیسن بلم اور اورن پیلی کی جانب سےمشترکہ طور پر بنائی گئی اس دہشت ناک فلم میں رات کے اندھیرے میں گھر میں ہونیوالی عجیب و غریب حرکات اور ڈراؤنی شکلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھاتے ڈراؤنے مناظر شائقین کو خوف سے آنکھیں بندکر دینے پر مجبور کردیں گے۔

ہدایتکار گریگوری پلاٹکن کی اس ہارر فلم میں کیٹی فیدرسٹن اور نیتھن بریون سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی خوف اور دہشت سے بھرپور مناظر لِئے یہ سنسنی خیزتھری ڈی فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :