انٹرٹینمنٹ
07 اکتوبر ، 2015

شِو سینا کی پاکستانی گلوکاراستاد غلام علی کو دھمکی

شِو سینا کی پاکستانی گلوکاراستاد غلام علی کو دھمکی

ممبئی......ہندو انتہا پسند تنظیم شِو سینا کے پاکستان مخالف جذبات ایک بار پھر سامنے آ گئے۔

پاکستانی لیجنڈ استاد غلام علی کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے بھارت میں کنسرٹ کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

شو سینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ استاد غلام علی کو بھارت میں نو اکتوبر کو کنسرٹ نہیں کرنے دے گی ۔

شدت پسند تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں چاہتی ۔ اگراستاد غلام علی نے کنسرٹ کیا تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔


اس سے پہلے شِو سینا نے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو بھی پونا میں کنسرٹ کرنے سے روک دیا تھا ۔

مزید خبریں :