انٹرٹینمنٹ
08 اکتوبر ، 2015

شرمین چنائے میرل ا سٹریپ کے ساتھ فیض پر فلم بنائیں گی

شرمین چنائے میرل ا سٹریپ کے ساتھ فیض پر فلم بنائیں گی

کراچی ...... شرمین عبید چنائے ہالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ میرل ا سٹریپ کے ساتھ مل کر فیض احمد فیض پر دستاویزی فلم بنائیں گی۔

ذرائع کے مطابق شرمین چنائے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر منصوبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرل اسٹریپ کے ساتھ کام کرنے کے خیال سے بہت خوش ہیں کیو نکہ فیض احمدفیض پر دستاویزی فلم بنانا ان کے لئے ایک اعزاز ہوگا۔

شرمین کو2012ءمیں دستاویزی فلم’’سیونگ فیس‘‘پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھااور ا ب بچوں کے لئےان کی تیار کردہ اینی میٹڈ فلم’’تین بہادر‘‘ کی نما ئش سینما گھروں پر جاری ہے۔ یاد رہے کہ امریکن اداکارہ میرل اسٹریپ تین مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصلکر چکی ہیں۔

مزید خبریں :