07 اکتوبر ، 2015
لندن ...... برطانوی گلوکار سیم ا سمِتھ نے جیمز بانڈ سلسلے کی نئی آنے والی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کا ویڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔’ رائٹنگ آن دی وال‘ کے بولوں پر مبنی یہ تھیم سانگ سیم اسمتھ نے اپنے ساتھی جِمی نیپس کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے اور اسکرپٹ کے مطابق تھیم سانگ کی موسیقی ترتیب دی ہے۔
اسمِتھ جیمز بانڈ فلم کیلئے گانا گانے والے دوسرے برطانوی گلوکار ہیںجن کے مطابق پروڈیوسرباربرا براکلی اور ہدایتکار سیم مینڈیز نے ان سے رابطہ کرتے ہوئے اسکرپٹ دیا اور اس پر گانا تیار کرنے کی فرمائش کی ۔
گذشتہ بونڈ فلم ’’اسکائی فال‘‘کا تھیم سانگ برطانوی گلوکارہ اڈیل نے گایا تھا جسے شائقین نے نہ صرف بے حد پسند کیابلکہ اس گانے نے کامیابیوں کے ریکارڈزبھی قائم کئے ۔