انٹرٹینمنٹ
07 اکتوبر ، 2015

امریکی اسکرین رائٹر کی بائیو گرافک فلم ’’ٹرمبو‘‘کا ٹریلر جاری

 امریکی اسکرین رائٹر کی بائیو گرافک فلم ’’ٹرمبو‘‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ...... ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل فلم "ٹرمبو"کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم 6نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکارجے روچ کی اس فلم کی کہانی 1940ءکی دہائی کے نامور ہالی وڈ اسکرین رائٹراور ناول نگار’’ڈیلٹن ٹرمبو‘‘کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی لا زوال کہانیوں سے آج تک اپنے چاہنے والوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔

حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کو مونیکا لیونسن، مائیکل لندن اورجان میکنارا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکاربرائن کرینسٹن ، لیوئس سی کے، ایلی فیننگ، جان گُڈمین، ڈیانے لین، مائیکل اسٹول برگ اورہیلن میرن شامل ہیں۔

مزید خبریں :