انٹرٹینمنٹ
08 اکتوبر ، 2015

سلمان خان کو 4 لڑکیوں نے لوٹ لیا

سلمان خان کو 4 لڑکیوں نے لوٹ لیا

ممبئی......فلموں میں ہیرو بن کر چوروں اور غنڈوں کے چھکے چھڑانے والے دبنگ اسٹار سلمان خان کو حقیقت میں لڑکیوں نے لوٹ لیا۔

آئی این پی نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے خبردی ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا کے ایک نائٹ کلب میں 4 ڈاکو حسیناوٴں نے انتظامیہ کو چکما دے کر اپنے آپ کو سلو میاں کا مداح ظاہر کیا اور سلمان خان کے بک کروائے ہوئے میز پر پہنچ گئیں ۔

انہوں نے سلو میاں کو باتوں میں الجھا یا اور موقع پاتے ہی میز پر رکھا پرس، چشمہ اور گلے کی چین اٹھا کر رفو چکر ہوگئیں۔

لڑکیوں سے لٹنے کے بعد سلمان خان کو اس چوری سے متعلق پولیس کو رپورٹ درج کروانے کا مشورہ دیا گیا تا ہم دبنگ اسٹار نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید خبریں :