پاکستان
09 اکتوبر ، 2015

پی آئی اے اورپالپا کے درمیان دس نکاتی مجوزہ معاہدے کا مسودہ

پی آئی اے اورپالپا کے درمیان دس نکاتی مجوزہ معاہدے کا مسودہ

اسلام آباد........ پی آئی اے اورپالپا کے درمیان دس نکاتی مجوزہ معاہدے کا مسودہ سامنے آگیا۔ معاہدےکے مسودہ کے مطابق فریقین2011اور2013کے2سالہ معاہدےکی کسی بھی نئےمعاہدےتک پابندی کریں گے،پالپااعتماداورتیزی سےنئےورکنگ ایگریمنٹ تشکیل دینگے۔

معاہدے کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ سنیارٹی کامعاملہ پی آئی اےاورپالپاکےمابین اتفاق سےتحریری طورپرہوگا، چیرمین پی آئی اے کی تجاویز کی منظوری تک موجودہ طریقہ کار کو اختیار کیا جائے گا، نئےپائلٹس کی بھرتی سےقبل بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری لی جائےگی۔

مسودہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری کےبعدنئےپائلٹس کیلئےپالپاسےبھی مشاورت کی جائےگی، چیرمین پی آئی اےکےمعاون خصوصی کی تقرری کیلئےپالپا3پائلٹس کےنام بھجوائےگی، پالپااپنےخلاف مقدمات کی فہرست چیرمین پی آئی اےاورسی اے اےکوبھجوائےگی۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی آئندہ سات دنوں میں قائم کر دی جائے گی، شکایات ازالہ کمیٹی میں پانچ نمائندے ہوں گے، کمیٹی میں حکومت اور ایم کیو ایم کے دو نمائندے ہوں گے جبکہ کمیٹی میں وفاق کا نمائندہ سیکرٹری داخلہ کو بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :