پاکستان
09 اکتوبر ، 2015

اوکاڑہ: منڈی احمد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

اوکاڑہ: منڈی احمد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

اوکاڑہ........ منڈی احمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک سابق یوسی ناظم بھی شامل ہے۔

آر پی اوساہیوال کے مطابق فائرنگ منڈی احمدآباد میں سابق یوسی ناظم اسلم چنا کے ڈیرے پرکی گئی جس کے نتیجے میں اسلم چنا اور انکے ساتھی عظمت جاں بحق ہوگئے۔

آر پی او کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ آر پی او کے مطابق اسلم چنا بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر چیرمین کے امیدوار تھے، ڈیرے پر فائرنگ اسلم چنا کے مخالف مظہر چنا گروپ نے کی۔

مزید خبریں :