پاکستان
11 اکتوبر ، 2015

حلقہ پی پی 147 انتخابی معرکہ: امیدواروں کے پولنگ اسٹیشنوں کے دورے

حلقہ پی پی 147 انتخابی معرکہ: امیدواروں کے پولنگ اسٹیشنوں کے دورے

لاہور ......لاہور کےصوبائی حلقہ پی پی 147کاانتخابی معرکے کے دوران ن لیگ ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں نےمختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔

تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کےصوبائی امیدواروں نےصبح ہی مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

پی پی 147 لاہورسےتحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مثبت نہیں،ن لیگی امیدواروں نے دھاندلی کا آغاز کیا۔

اسی حلقہ سےپیپلز پارٹی کے امیدوارافتخار شاہد نےبھی مسلم لیگ ن کے امیدوار پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

ان کےبرعکس تحریکِ انصاف کےرکنِ صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال انتخابی عمل کی شفافیت پرمطمئن نظرآئے،کہتےہیں کہ پولنگ پُرامن ہوئی تومعاملات چلتے رہیں گے۔

مسلم لیگ ن کےامیدوار میاں محسن لطیف نےووٹنگ اورٹرن اوور کو سست قراردیا تاہم اُمیدظاہرکی کہ فتح انہی کی ہو گی۔

مزید خبریں :