11 اکتوبر ، 2015
لاہور........ لاہور کے حلقہ این اے 122 اور اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے۔ این اے 122 میں باجا لائن مغل پورہ پولنگ بوتھ کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ نون کے ایاز صادق نے 124 ووٹ اور پی ٹی آئی کے علیم خان نے 31 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 122 ہی میں کیمبرج اسکول سمن آباد میں خواتین پولنگ بوتھ کے نتیجے کے مطابق ایاز صادق نے 84 اور علیم خان نے 83 ووٹ حاصل کئے۔
اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چک 4/5ایل میں پولنگ اسٹیشن نمبر63کےپولنگ بوتھ نمبر 1کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار علی عار ف نے 19 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق جج 9 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا نے 7 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 144 میںگنج شکر نیشنل اسکول شمسہ کالونی کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق 200ووٹ لیکر سب آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے علی عارف چوہدری 180 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کاعمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسہ شروع ہوگیا ہے۔ عوام کی نظریں این اے 122کے نتائج پر لگی ہیں ، جہاں ن لیگ کے سردارایاز صادق اور پی ٹی آئی کے علیم خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔