پاکستان
11 اکتوبر ، 2015

این اے 122 ضمنی انتخاب، ایاز صادق 5139 ووٹ لے کر آگے

این اے 122 ضمنی انتخاب، ایاز صادق 5139 ووٹ لے کر آگے

لاہور........ لاہور این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 5139 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علیم خان 1901 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سمن آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 102کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے علیم خان نے 234 ووٹ حاصل کیے، مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے 203 ووٹ حاصل کئے، پولنگ بوتھ باجا لائن مغل پورہ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے علیم خان 40 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 28 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

گرلز اسکول باجا لائن پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 103 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے علیم خان 31 ووٹ لے کر پیچھے ہیں، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چوبرجی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 117 کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے 121 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے علیم خان نے 97 ووٹ حاصل کیے۔

گورنمنٹ سردار پبلک اسکول پولنگ بوتھ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے علیم خان نے 253 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 230 ووٹ کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، پولنگ اسٹیشن نمبر 139 کے بوتھ نمبر 1 کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 265 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علیم خان 120 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 243 سمن آباد ٹاؤن کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے 148 ووٹ لئے جبکہ پی ٹی آئی کے علیم خان نے 109 ووٹ حاصل کئے، سمن آباد پولنگ اسٹیشن 105 کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے علیم خان نے 405ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ایازصادق نے 115 ووٹ لیے۔

مزید خبریں :