13 اکتوبر ، 2015
کوئٹہ......کوئٹہ کے ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح ٹی بی اسپتال میں کانگو وائرس کا شکارایک مریض دم توڑ گیا مریض محمد آصف کو گذشتہ روز تشو یشنا ک حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیاتھا جو جا نبر نہ ہو سکا مریض مری آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
عیدالاضحی کے بعد سے اب تک کانگو وائرس سےچار افراد جاں بجق ہوچکے ہیں فاطمہ جناح اسپتال میں اس وقت بھی تین مریض زیر علاج ہیں۔