13 اکتوبر ، 2015
ابوظہبی......ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 2وکٹ کے نقصان پر 173رنز بنائے ہیں ۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم کو جلد ہی کامیابی ملی اور شان مسعود صرف 2رنز بناکر جیمس اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
اس کے بعد سینئرپلیئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 168رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 173رنز تک پہنچادیا ۔
اس موقع پر اوپنر محمد حفیظ 98رنز بناکر اسٹوکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے ،ان کے اس کے فورا ً بعد ہی ٹی بریک کردیا گیا ہے،وقفے تک شعیب ملک کا انفرادی اسکور 73رنز ناٹ آوٹ رہا ۔