پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

پاکستانی ہائی کمیشن کا بھارت میں پھنسنے والوں کی واپسی کا انتظام

پاکستانی ہائی کمیشن کا بھارت میں پھنسنے والوں کی واپسی کا انتظام

لاہور........پاکستانی ہائی کمیشن نےبھارت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کابندوبست کردیا، 14 پاکستانیوں کودوستی بس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان ہائی کمیشن منظور میمن کےمطابق پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہاں موجود تمام اہلکار چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے۔

منظور میمن کا کہنا تھا کہ آج 14 پاکستانیوں کو دوستی بس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا، جبکہ ویزا اور پاسپورٹ کی مدت ختم ہوجانےکی وجہ سے 17 پاکستانی اب بھی بھارت میں مقیم ہیں جنہیں کل روانہ کیا جائے گا، پاکستانی مسافروں کی واپسی کےتمام اخراجات پاکستانی ہائی کمیشن ادا کرے گا۔

مزید خبریں :