13 اکتوبر ، 2015
کراچی........ سندھ کےبلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کامعاملہ، الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت میں ٹھن گئی، سندھ حکومت نےالیکشن کمیشن کی تجویز کردہ حلقہ بندیاں ماننے سے انکارکردیا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ کوجمعرات کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نےترمیم شدہ حلقہ بندیوں کےنوٹیفکیشن کےاجراء میں تاخیر پر سندھ سےجواب طلب کیاتھا۔جواب میں سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں میں مجوزہ تبدیلیوں کو مسترد کردیا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں میں ترامیم سےکاغذات نامزدگی کی موجودہ حیثیت برقرار نہیں رہ سکےگی۔