پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

این اے 122 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، علیم خان

این اے 122 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، علیم خان

لاہور........ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، پی ٹی آئی کے علیم خان نے ریٹرنگ افسر کو درخواست دے دی، 2013 کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں نادراکی ووٹر لسٹوں کا رکارڈ فراہم کیا جائے، تحریک انصاف نے ووٹر لسٹوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

ریٹرننگ افسر زاہد اقبال نے کہا کہ اب ان کا اختیار ختم ہوگیا، درخواست گزار دوبارہ گنتی کیلئےالیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 74ہزار 525 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان 72 ہزار 82ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔ ایاز صادق نے علیم خان سے 2443 ووٹ زیادہ لیے۔

مزید خبریں :